*مسلمان خواب غفلت سے بیدار ہوں : نائب امیر شریعت مفتی شمشاد رحمانی*
ہنساءے ،بانکا میں عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر
دھوریا، بانکا
دھوریا بلاک کے تحت واقع معروف بستی ہنساءے میں ایک عظیم الشان اجلاس عام، مولانا عبد الحمید صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ حیدر آباد کی صدارت میں بعد نماز عشاء منعقد ہوا، جس کی نظامت مفتی سفیان ظفر قاسمی گڈاوی استاد مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی و سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گڈا نے کی،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی شمشاد رحمانی صاحب نائب امیر شریعت بہار اڑیسہ جھارکھنڈ و استاد دار العلوم وقف دیوبند نے فرمایا کہ اس وقت امت مسلمہ کے لئے خواب غفلت میں سونے کا نہیں بلکہ بیدار ہو کر اقوام عالم کے شانہ بشانہ چلنے کا ہے اور شانہ بشانہ چلنے کا ہی نہیں بلکہ اقوام عالم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کا ہے اور یہ تبھی ہوگا جبکہ ہم تعلیمی اور عملی اعتبار سے فائق ہوں گے، انھوں نے فرمایا کہ اس وقت مدارس اسلامیہ میں جو تعلیم ہوتی ہے اس کا معیار بلند کرنے ضرورت ہے، اسی طرح عصری تعلیم کے لئے اسکول و کالج قائم کئے جائیں، اس کے لئے قوم کے باشعور لوگوں کو آگے آنا ہوگا.
ان کے علاوہ اس اجلاس میں کئی علماء کرام نے پر مغز خطاب کیا جن میں مولانا سہراب صاحب کلکتہ مولانا عطاء الرحمن صاحب پورینی، مولانا شاہنواز عباس قاسمی، مفتی زبیر صاحب قاسمی بطور خاص قابل ذکر ہیں، شعراء میں جناب قاری اشفاق بہرائچی، قاری عبد الباطن فیضی ، اور مولانا اکرام صاحب ڈہوا، وغیرہ نے مجلس کو گل و گلزار بناءے رکھا، اس موقع پر مولانا عبد الستار صاحب قاسمی نے مہمانوں کی خدمت میں ہدیہ ء تشکر پیش کیا، پروگرام کا آغاز جناب قاری مشتاق صاحب کی تلاوت سے ہوا جبکہ دوسری نشست کی نظامت کے فرائض مفتی محمد قاسم صاحب نے انجام دئیے. اجلاس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے تقریباً چار بجے رات کو اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا
0 Comments